شعب الایمان — حدیث نمبر 8988
باب: فصل: اور اسی باب سے ظالموں سے کنارہ کشی ہے۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الظلمة
أَنْشَدَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي "تَفْسِيرِهِ " قَالَ أَنْشَدَنِي أَبِي :
إِنَّ الْمُلُوكَ بَلَاءٌ حَيْثُمَا حَلُّوا فَلَا يَكُنْ لَكَ فِي أَكْنَافِهِمْ طَلُّ مَاذَا تُؤَمِّلُ مِنْ قَوْمٍ إِذَا غَضِبُوا
جَارُوا عَلَيْكَ وَإِنْ أَرْضَيْتَهُمْ مَلُّوا فَإِنْ مَدَحْتَهُمْ خَالُوكَ تَخْدَعُهُمْ
وَاسْتَثْقَلُوكَ كَمَا يُسْتَثْقَلُ الْكَلُّ وَاسْتَغْنِ بِاللَّهِ عَنْ أَبْوَابِهِمْ أَبَدًا
إِنَّ الْوُقُوفَ عَلَى أَبْوَابِهِمْ ذُلُّاستاذ ابو القاسم حسن بن محمد بن حبیب رحمہ اللہ اپنی ”تفسیر“ میں بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے یہ اشعار سنائے: بادشاہ جہاں کہیں بھی اتریں آزمائش ہی ہیں، لہٰذا ان کے دامن میں تمہارے لیے ذرا سی نمی (معمولی سا فائدہ) بھی نہ ہو۔ ایسے لوگوں سے تم کیا امید رکھتے ہو کہ جب وہ غصے میں آئیں تو تم پر ظلم کریں، اور اگر تم انہیں راضی کر دو تو اکتا جائیں؟
اگر تم ان کی تعریف کرو تو وہ سمجھتے ہیں کہ تم انہیں دھوکا دے رہے ہو، اور تمہیں اسی طرح بوجھ جانتے ہیں جیسے کسی بوجھ کو بھاری سمجھا جاتا ہے۔
اور ہمیشہ اللہ کے سہارے ان کے دروازوں سے بے نیاز رہو، بے شک ان کے دروازوں پر کھڑے رہنا ذلت ہے۔
• والد الأستاذ الحسن هو محمد بن حبيب بن أيوب النيسابوري لم أظفر له بترجة.