حدیث نمبر: 8959
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ ، عَنْ رَجَاءٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ قَالَ : كَانَتْ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَى مُعَاوِيَةَ حَاجَةٌ ، قَالَ : فَحَجَبَهُ لِشُغُلٍ كَانَ فِيهِ ، فَوَجَدَ فِي نَفْسِهِ فَقَالَ : مَنْ أَتَى بَابَ السُّلْطَانِ قَامَ وَقَعَدَ ، وَمَنْ وَجَدَ بَابًا مُغْلَقًا وَجَدَ إِلَى جَنْبِهِ بَابًا فَتْحًا رَحْبًا ، إِنْ سَأَلَ أُعْطِيَ ، وَإِنْ دَعَى أُجِيبَ ، وَإِنَّ أَوَّلَ نِفَاقِ الْمَرْءِ طَعْنُهُ عَلَى إِمَامِهِ .
ترجمہ

عبادہ بن نسی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کوئی کام تھا، تو انہوں نے اپنی کسی مصروفیت کی وجہ سے انہیں ملاقات سے روک دیا، اس پر ابو درداء رضی اللہ عنہ کے دل میں کچھ ناگواری ہوئی اور انہوں نے فرمایا: ”جو سلطان کے دروازے پر آتا ہے وہ (انتظار میں) کھڑا بھی ہوتا ہے اور بیٹھا بھی، اور جسے (کسی کا) دروازہ بند ملے اسے اس کے پہلو میں ایک کشادہ کھلا دروازہ مل جاتا ہے؛ اگر وہ مانگے تو اسے دیا جاتا ہے اور اگر دعا کرے تو قبول کی جاتی ہے۔ اور آدمی کے نفاق کی ابتدا یہ ہے کہ وہ اپنے امام پر طعن کرے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والستون من شعب الايمان وهو باب في مباعدة الكفار والمفسدين والغلظ عليهم / حدیث: 8959
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9406
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 30) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن أسد هو ابن موسى المصري وثقه ابن حبان.
• ضمرة هو ابن ربيعة الفلسطيني.
• رجاء هو ابن أبي سلمة الفلسطيني، تقدموا. لم أجده في النسخة المطبوعة "المعرفة والتاريخ " أظن أنه سقط منه.