شعب الایمان — حدیث نمبر 8952
باب: فصل: اور اسی باب سے ظالموں سے کنارہ کشی ہے۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الظلمة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ : "أَعَاذَكَ اللَّهُ يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ مِنْ إِمَارَةِ السُّفَهَاءِ " قَالَ : وَمَا إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ ؟ قَالَ : "أُمَرَاءُ يَكُونُونَ بَعْدِي لَا يَهْدُونَ بِهِدَايَتِي ، وَلَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِي ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، فَأُولَئِكَ لَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ ، وَلَا يَرِدُونَ عَلَيَّ حَوْضِي ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ عَلَى كَذِبِهِمْ ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، فَأُولَئِكَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ ، وَسَيَرِدُونَ عَلَيَّ حَوْضِي ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ الصَّوْمُ جُنَّةٌ ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ ، وَالصَّلَاةُ قُرْبَانٌ - أَوْ قَالَ - بُرْهَانٌ يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ أَبَدًا ، النَّارُ أَوْلَى بِهِ ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ النَّاسُ غَادِيَانِ ، فَمُبْتَاعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا ، أَوْ بَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُوبِقُهَا " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! اللہ تمہیں بے وقوفوں کی حکمرانی سے پناہ دے۔“ انہوں نے پوچھا: ”بے وقوفوں کی حکمرانی کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ حکمران جو میرے بعد ہوں گے، نہ میری ہدایت کے مطابق چلیں گے اور نہ میری سنت پر عمل کریں گے، پس جو ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرے تو وہ لوگ نہ مجھ سے ہیں اور نہ میں ان سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر نہیں آئیں گے۔ اور جو ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد نہ کرے تو وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ! روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہ کو بجھا دیتا ہے، اور نماز قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے - یا فرمایا - دلیل و برہان ہے۔ اے کعب بن عجرہ! وہ گوشت جو حرام مال سے پروان چڑھا ہو کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگا، آگ ہی اس کے زیادہ لائق ہے۔ اے کعب بن عجرہ! لوگ صبح سویرے نکلنے والے دو طرح کے ہوتے ہیں: کوئی اپنی جان کو (اطاعتِ الٰہی کے بدلے) خرید کر اسے آزاد کرا لیتا ہے، اور کوئی اپنی جان کو (نافرمانی کے بدلے) بیچ کر اسے ہلاک کر ڈالتا ہے۔“
• ابن خثيم هو عبد الله بن عثمان بن خثيم المكي القارئ، صدوق.