شعب الایمان — حدیث نمبر 8949
باب: فصل: اور اسی باب سے ظالموں سے کنارہ کشی ہے۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الظلمة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَئِمَّتِنَا هَؤُلَاءِ فَيَتَكَلَّمُونَ بِالْكَلَامِ نَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّ الْحَقَّ غَيْرُهُ ، فَنُصَدِّقُهُمْ ، وَيَقْضُونَ بِالْجَوْرِ فَنُقَوِّمُهُمْ ، وَنُحَسِّنُهُ لَهُمْ ، فَكَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعُدُّ هَذَا النِّفَاقَ ، فَلَا أَدْرِي كَيْفَ هُوَ عِنْدَكُمْ .عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا: ”اے ابو عبدالرحمن! ہم ان اپنے حکمرانوں کی مجلس میں بیٹھتے ہیں تو وہ ایسی بات کہتے ہیں جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ حق اس کے سوا ہے، لیکن ہم ان کی تصدیق کرتے ہیں، اور وہ ظلم پر مبنی فیصلے کرتے ہیں تو ہم ان کی تائید کرتے ہیں اور ان کے سامنے اسے خوشنما بنا کر پیش کرتے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اے بھتیجے! ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے تو اسے نفاق شمار کرتے تھے، اب مجھے نہیں معلوم کہ تمہارے نزدیک اس کی کیا حیثیت ہے۔“
• يونس هو ابن يزيد الأيلي.
• عبد الله بن زيد بن خارجة بن ثابت الأنصاري. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٣٢) ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلًا، وذكره الفسوي في تابعي الأنصار. وانظر "المعرفة والتاريخ" (١/ ٣٧٦) "التاريخ الكبير" (٣/ ١ / ٧٩) "الجرح والتعديل" (٥/ ٤٥).