شعب الایمان — حدیث نمبر 8945
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیاسٹھویں شاخ: کافروں اور فساد پھیلانے والوں سے دور رہنے اور ان پر سختی کرنے کا باب۔
السادس والستون من شعب الإيمان وهو باب في مباعدة الكفار والمفسدين والغلظ عليهم
حدیث نمبر: 8945
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ جُبَيْرٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "جَعَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَدُسُّ الطِّينَ فِي فِيِّ فِرْعَوْنَ مَخَافَةَ أَنْ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام فرعون کے منہ میں مٹی ٹھونسنے لگے، اس ڈر سے کہ کہیں وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» نہ کہہ دے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن مسعود هو ابن عبد الرحمن المروزي. وقع في النسخ "سعيد بن منصور" وهو خطأ.
• ابن جبير هو سعيد الأسدي الكوفي.
• سعيد بن مسعود هو ابن عبد الرحمن المروزي. وقع في النسخ "سعيد بن منصور" وهو خطأ.
• ابن جبير هو سعيد الأسدي الكوفي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3107 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ یونس سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب اللہ نے فرعون کو ڈبویا تو اس نے (اس موقع پر) کہا «آمنت أنه لا إله إلا الذي آمنت به بنو إسرائيل» کہ " میں اس بات پر ایمان لایا کہ اس معبود کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں " (یونس: ۹۰)، پھر جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اے محمد! کاش اس وقت میری حالت دیکھی ہوتی۔ میں اس ڈر سے کہ کہیں اس (مردود) کو اللہ کی رحمت حاصل نہ ہو جائے، میں سمندر سے کیچڑ نکال نکال کر اس کے منہ میں ٹھونسنے لگا۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3107]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہیں، نیچے آنے والی حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)
نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہیں، نیچے آنے والی حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3107 سے ماخوذ ہے۔