شعب الایمان — حدیث نمبر 8937

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیاسٹھویں شاخ: کافروں اور فساد پھیلانے والوں سے دور رہنے اور ان پر سختی کرنے کا باب۔

السادس والستون من شعب الإيمان وهو باب في مباعدة الكفار والمفسدين والغلظ عليهم

حدیث نمبر: 8937
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَجَاءٍ الْأَدِيبُ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ غَيْلَانَ التِّجِيبِيِّ ، عَنْ دَرَاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ [ أَوْ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ] أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "لَا تَصْحَبْ إِلَّا مُؤْمِنًا ، وَلَا يَأْكُلْ طَعَامَكَ إِلَّا تَقِيٌّ " .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (یا ولید بن قیس رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے) کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صرف مومن کی صحبت اختیار کرو، اور تمہارا کھانا صرف پرہیزگار ہی کھائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والستون من شعب الايمان وهو باب في مباعدة الكفار والمفسدين والغلظ عليهم / حدیث: 8937
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9382
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 4832) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (5018), أخرجه الترمذي (2395 وسنده صحيح) (سنن أبي داود 4832) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 16) . »
«أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 6/ 10 رقم 8937، والدارمي فى (سننه) ص 499، وأحمد فى (مسنده) 3/ 38، وأبو داود فى (سننه) 5/ 167 رقم 4832، والترمذي فى (الزهد) 4/ 600 رقم 2539، وهو ص 124، والبيهقي فى (الآداب) رقم 308، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 128، وابن حبان فى (صحيحه) 1/ 383»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2395 | سنن ابي داود: 4832 | رياض الصالحين: 366
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• دراج أبو السمح هو دراج بن سمعان السهمي المصري، صدوق، في حديثه عن أبي الهيثم ضعف.
• أبو الهيثم هو سليمان بن عمرو بن عبد الليثي المصري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2395 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مومن کی صحبت اختیار کرنے کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " مومن کے سوا کسی کی صحبت اختیار نہ کرو، اور تمہارا کھانا صرف متقی ہی کھائے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2395]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں اشارہ اس طرف ہے کہ ایک مسلمان دنیا میں رہتے ہوئے اچھے اورنیک لوگوں کی صحبت اختیارکرے، یہاں تک کہ کھانے کی دعوت دیتے وقت ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جومتقی وپرہیزگارہوں، کیونکہ دعوت سے آپسی الفت ومحبت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے کوشش یہ ہوکہ الف ومحبت کسی پرہیزگارشخص سے ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2395 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4832 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´کن لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چاہئے؟`
ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن کے سوا کسی کو ساتھی نہ بناؤ ۱؎، اور تمہارا کھانا سوائے پرہیزگار کے کوئی اور نہ کھائے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4832]
فوائد ومسائل:
1) فارسی میں کہتے ہیں: صحبت صا لح ترا صالح کند صحبت طالح ترا طالح کند۔
صحبت اور مجلس سے انسان اپنے ساتھی کی عادات اور رنگ ڈھنگ اختیار کرلیتا ہے اور دھیرے دھیرے اس کی محبت بھی دل میں گھر کر جاتی ہے اور معا ملہ دین اور عقیدے تک جا پہنچتا ہے، اس لیے صاحبِ ایمان کے علاوہ فاسق و فاجر کی صحبت سے گریز کرنا واجب ہے۔

2) صدقات و ہدایات میں اولیت اہلِ ایمان اور اہلِ تقوٰی کو حاصل ہے، دیگر لوگ دوسرے درجے پر ہیں اور ان سے احسان کرنے میں بھی اجر ہے۔
جیسے کہ ارشادِ باری تعالی ہے: (وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا) اہلِ ایمان اللہ کی محبت کی بنا پر مسکینوںِ یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔
اور قیدی ہر طرح کے لوگ ہو سکتے ہیں۔
مسلمان، فاسق، فاجر اور کافر۔
اسی طرح یتامٰی اور مساکین کا معاملہ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4832 سے ماخوذ ہے۔