شعب الایمان — حدیث نمبر 8923
باب: فصل: جمائی۔
فصل في التثاؤب
حدیث نمبر: 8923
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ، فَلْيُمْسِكْ عَلَى فِيهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ غَسَّانَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ . ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اپنے منہ پر (ہاتھ رکھ کر) اسے روک لے، کیونکہ (اس وقت) شیطان داخل ہوتا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں ابن غسان رحمہ اللہ سے، انہوں نے بشر بن مفضل رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مسدد هو ابن مسرهد.
• عبد الرحمن بن أبي سعيد سعد بن مالك الخدري الأنصاري الخزرجي، ثقة، من الثالثة (خت- م-٤).
• مسدد هو ابن مسرهد.
• عبد الرحمن بن أبي سعيد سعد بن مالك الخدري الأنصاري الخزرجي، ثقة، من الثالثة (خت- م-٤).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2995 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب تم میں سے کسی کو نماز میں جمائی آئے،تو مقدور بھر اس کو روکے،کیونکہ(منہ میں)شیطان داخل ہوجاتا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7493]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عام حالات میں جمائی آنے پر، اس کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن نماز کی حالت میں اس کی تاکید زیادہ ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7493 سے ماخوذ ہے۔