شعب الایمان — حدیث نمبر 8909
باب: فصل: ذمی کی چھینک کا جواب دینا۔
فصل في تشميت الذمي
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : اجْتَمَعَ الْمُسْلِمُونَ وَالْيَهُودُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَشَمَّتَهُ الْفَرِيقَانِ جَمِيعًا، فَقَالَ لِلْمُسْلِمِينَ : " يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ، وَيَرْحَمُنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ " ، وَقَالَ لِلْيَهُودِ : " يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " .
تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسلمان اور یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس جمع ہوئے (اور آپ ﷺ کو چھینک آئی) تو دونوں گروہوں نے آپ ﷺ کی چھینک کا جواب دیا۔ آپ ﷺ نے مسلمانوں سے فرمایا: ”یَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ، وَيَرْحَمُنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ“ (اللہ تمہیں بخشے اور اللہ ہم پر بھی رحم فرمائے اور تم پر بھی)، اور یہودیوں سے فرمایا: ”یَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ“ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کر دے)۔
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس روایت میں عبداللہ بن عبدالعزیز بن ابی رواد اکیلے ہیں، وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، اور وہ ضعیف ہیں۔“
• أبو علي الرفاء الهروي هو حامد بن محمد بن عبد الله الهروي.
• عبد الله بن عبد العزيز هو ابن أبي رواد، ضعيف. لم أقف على من خرج هذا الحديث.