شعب الایمان — حدیث نمبر 8901
باب: فصل: چھینکنے والا جواب کے جواب میں کیا کہے۔
فصل فيما يقول العاطس في جواب التشميت
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بُشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ بُدَيْلٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، قَالَ : عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ، فَقَالَ عُمَرُ : " وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَعَلَى أُمِّكَ، أَمَا يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ مَا يَقُولُ إِذَا عَطَسَ ؟ [ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ ] فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلْيَقُلِ الْقَوْمُ : يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَلْيَقُلْ هُوَ : يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ " .ابو العلاء بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے کہا: ”السلام علیک“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم پر بھی سلام اور تمہاری ماں پر بھی! کیا تم میں سے کسی کو معلوم نہیں کہ چھینک آنے پر کیا کہنا چاہیے؟ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ اور حاضرین کہیں: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے“ پھر وہ (چھینکنے والا) کہے: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ» ”اللہ تمہیں بخشے۔““
• بديل العقيلي هو ابن ميسرة البصري.
• أبو العلاء بن عبد الله بن الشخير هو يزيد بن عبد الله بن الشخير.