شعب الایمان — حدیث نمبر 8898
باب: فصل: چھینکنے والا جواب کے جواب میں کیا کہے۔
فصل فيما يقول العاطس في جواب التشميت
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ : عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " ، قَالَ : فَقَالُوا : مَا نَقُولُ لَهُ ؟ قَالَ : " قُولُوا : يَرْحَمُكَ اللَّهُ " ، قَالَ : فَمَا أَرُدُّ عَلَيْهِمْ ؟ قَالَ : " قُلْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو اس نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔“ پھر حاضرین نے پوچھا: ”ہم اس سے کیا کہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔“ اس نے پوچھا: ”پھر میں ان کو جواب میں کیا کہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست فرما دے۔“
• أبو الربيع هو الزهراني سليمان بن داود العتكي البصري.
• أبو معشر هو نجيح بن عبد الرحمن المدني ضعيف.
• عبد الله بن يحيى بن عبد الرحمن ابن أخي عمرة لم أظفر له بترجمة.