شعب الایمان — حدیث نمبر 8884
باب: فصل: چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو اسے جواب دینا۔
فصل في تشميت العاطس إذا حمد الله
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ الْيَحْمَدِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَطَسَ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى رَسُولِهِ ، فَقَالَ : لَيْسَ هَكَذَا عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَلَّمَنَا أَنْ نَقُولَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ .
الْإِسْنَادَانِ الْأَوَلَانِ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ ، وَفِيهِمَا دَلَالَةٌ عَلَى خَطَأِ رِوَايَةِ الرَّبِيعِ ، وَقَدْ قَالَ الْبُخَارِيُّ : فِيهِ نَظَرٌ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ان کے پہلو میں ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى رَسُولِهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اس کے رسول ﷺ پر سلام ہو۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس طرح نہیں سکھایا، آپ ﷺ نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ہم کہیں: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ» ”ہر حال میں اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”پہلی دونوں سندیں زیاد بن ربیع کی روایت سے زیادہ صحیح ہیں، اور ان دونوں میں ربیع کی روایت کے غلط ہونے پر دلیل موجود ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے (زیاد بن ربیع کے بارے میں) فرمایا ہے: ”ان میں کلام ہے۔““
• زياد بن الربيع اليحمدي، أبو خداش البصري، ثقة.
• الحضرمي بن عجلان مولى الجارود. مقبول، من السابعة (ت).
• نافع هو أبو عبد الله المدني مولى ابن عمر.