شعب الایمان — حدیث نمبر 8855
باب: فصل: قبروں کی زیارت۔
فصل في زيارة القبور
حدیث نمبر: 8855
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظِ فِي " فَوَائِدِ الشَّيْخِ " ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَسْتَانِيُّ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا الْمَيِّتُ فِي الْقَبْرِ إِلَّا كَالْغَرِيقِ الْمُتَغَوِّثِ ، يَنْتَظِرُ دَعْوَةً تَلْحَقُهُ مِنْ أَبٍ أَوْ أُمٍّ أَوْ أَخٍ أَوْ صَدِيقٍ ، فَإِذَا لَحِقَتْهُ كَانَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ عَلَى الْقُبُورِ مِنْ دُعَاءِ أَهْلِ الْأَرْضِ أَمْثَالَ الْجِبَالِ ، وَإِنَّ هَدِيَّةَ الْأَحْيَاءِ إِلَى الْأَمْوَاتِ الِاسْتِغْفَارُ لَهُمْ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قبر میں میت کی مثال ڈوبتے ہوئے فریاد کرنے والے کی سی ہے، جو باپ، ماں، بھائی یا کسی دوست کی طرف سے پہنچنے والی دعا کا منتظر رہتا ہے۔ پھر جب وہ دعا اسے پہنچ جاتی ہے تو وہ اسے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب سے زیادہ محبوب ہوتی ہے۔ اور بے شک اللہ عزوجل اہلِ زمین کی دعا کی وجہ سے قبروں میں پہاڑوں جیسی (رحمتیں اور نورانی عطائیں) داخل فرماتا ہے، اور زندوں کی طرف سے مردوں کے لیے تحفہ ان کے لیے استغفار کرنا ہے۔“