شعب الایمان — حدیث نمبر 8827
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونسٹھویں شاخ: اہلِ قبلہ میں سے فوت ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کا باب۔
الرابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة على من مات من أهل القبلة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْخُزَاعِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ شَرِيكٍ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَكَتَمَ عَلَيْهِ غُفِرَ لَهُ أَرْبَعِينَ مَرَّةً ، وَمَنْ كَفَّنَ مَيِّتًا كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ سُنْدُسِ وَإِسْتَبْرَقِ الْجَنَّةِ ، وَمَنْ حَفَرَ لِمَيِّتٍ قَبْرًا فَأَجَنَّهُ فِيهِ أُجْرِيَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ كَأَجْرِ مَسْكَنٍ أَسْكُنُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی میت کو غسل دیا اور (اس کے عیوب پر) پردہ رکھا، اس کی چالیس مرتبہ مغفرت کی جاتی ہے، اور جس نے کسی میت کو کفن پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے سندس اور استبرق (باریک اور دبیز ریشم) کا لباس پہنائے گا، اور جس نے کسی میت کے لیے قبر کھودی اور اس میں اسے چھپا دیا، اس کے لیے اتنا اجر جاری کیا جائے گا جتنا اس شخص کو ملتا ہے جو کسی کو ایسے گھر میں قیامت تک بسائے جس میں وہ رہتا ہو۔“