شعب الایمان — حدیث نمبر 8825
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونسٹھویں شاخ: اہلِ قبلہ میں سے فوت ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کا باب۔
الرابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة على من مات من أهل القبلة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالْبَقِيعِ ، فَأُطْلِعَ عَلَيْنَا بِجِنَازَةٍ ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا ابْنُ جَعْفَرٍ فَتَعَجَّبَ مِنْ إِبْطَاءِ مَشْيِهِمْ بِهَا ، فَقَالَ : " عَجَبًا لِمَا تَغَيَّرُ مِنْ حَالِ النَّاسِ ، وَاللَّهِ إِنْ كَانَ إِلَّا الْجَمْزُ ، وَإِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيُلَاحِي الرَّجُلَ ، فَيَقُولُ : يَا عَبْدَ اللَّهِ! اتَّقِ اللَّهَ ، فَكَأَنَّهُ قَدْ جُمِزَ بِكَ مُتَعَجِّبًا لِإِبْطَاءِ مَشْيِهِمْ .ابو الزناد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں بقیع میں سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ہمارے سامنے ایک جنازہ نمودار ہوا۔ ابن جعفر رضی اللہ عنہما ہماری طرف متوجہ ہوئے اور جنازے کو لے جانے والوں کی سست رفتاری پر تعجب کیا اور فرمایا: ”لوگوں کے حال میں جو تبدیلی آ گئی ہے اس پر تعجب ہے! اللہ کی قسم! (پہلے) تو بس تیز رفتاری ہی ہوتی تھی، اور (حال یہ تھا کہ) ایک آدمی دوسرے آدمی سے جھگڑتا اور وہ کہتا: ”اے اللہ کے بندے! اللہ سے ڈر“ تو (وہ سمجھتا) گویا تجھے تو (جنازے کی طرح) تیزی سے لے جایا جا رہا ہے۔“ (وہ لوگوں کے آہستہ چلنے پر تعجب کرتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے۔)
• ابن أبي الزناد هو عبد الرحمن بن عبد الله بن ذكوان المدني، صدوق.