شعب الایمان — حدیث نمبر 8823
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونسٹھویں شاخ: اہلِ قبلہ میں سے فوت ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کا باب۔
الرابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة على من مات من أهل القبلة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجِيبِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَازِمٍ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا خُشْنَامٌ الْمِقْيَابَاذِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ - وَكَانَ قَاضِي نَيْسَابُورَ - وَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ عِنْدَ هَذَا حَدِيثًا عَجَبًا ، فَقَالَ : يَا هَذَا! وَمَا هُوَ ؟ قَالَ : اعْلَمْ أَنِّي كُنْتُ رَجُلًا نَبَّاشًا أَنْبُشُ الْقُبُورَ فَمَاتَتِ امْرَأَةٌ ، فَذَهَبْتُ لِأَتَعَرَّفَ قَبْرَهَا ، فَصَلَّيْتُ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا جَنَّ اللَّيْلُ ذَهَبْتُ لِأَنْبُشَ عَلَيْهَا ، وَضَرَبْتُ يَدِي إِلَى كَفَنِهَا لِأَسْلُبَهَا ، فَقَالَتْ : سُبْحَانَ اللَّهِ! رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَسْلُبُ مِنِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، ثُمَّ قَالَتْ : أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّكَ مِمَّنْ صَلَّيْتَ عَلَيَّ ، وَأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ غَفَرَ لِمَنْ صَلَّى عَلَيَّ " .ابو ابراہیم رحمہ اللہ، جو نیشاپور کے قاضی تھے، کے پاس ایک آدمی آیا تو ان سے کہا گیا: ”اس کے پاس ایک عجیب واقعہ ہے۔“ انہوں نے کہا: ”اے شخص! وہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”جان لیجیے کہ میں کفن چور تھا اور قبریں کھودا کرتا تھا۔ ایک عورت فوت ہوئی تو میں اس کی قبر کی پہچان کرنے گیا اور اس پر نماز (جنازہ) بھی پڑھ لی۔ جب رات کا اندھیرا چھا گیا تو میں اس کی قبر کھودنے گیا اور اس کا کفن اتارنے کے لیے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا، تو وہ بول اٹھی: ”سبحان اللہ! ایک جنتی مرد ایک جنتی عورت کا کفن چھینتا ہے!“ پھر اس نے کہا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تم ان لوگوں میں سے ہو جنہوں نے مجھ پر نماز پڑھی ہے، اور اللہ عزوجل نے ہر اس شخص کی مغفرت فرما دی ہے جس نے مجھ پر نماز پڑھی؟“
• أبو إسحاق إبراهيم بن محبب بن إبراهيم وشيخه لم أعرفهما. ولم أقف على هذا الأثر.