شعب الایمان — حدیث نمبر 8807
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونسٹھویں شاخ: اہلِ قبلہ میں سے فوت ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کا باب۔
الرابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة على من مات من أهل القبلة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ تَبِعَهَا حَتَّى يُقْضَى قَضَاؤُهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ " .
وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ أَنَّهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَ دَفْنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ مِثْلُ أُحُدٍ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَهِشَامٍ وَغَيْرِهِمَا .سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے، اور جو جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اس کی تدفین مکمل ہو گئی تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“
اور شعبہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط ہے، اور جو اس کی تدفین میں شریک ہوا اس کے لیے دو قیراط ہیں، (ہر قیراط) احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے «الصحیح» میں شعبہ اور ہشام رحمہما اللہ وغیرہما کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• أبو داود هو الطيالسي.
• هشام هو ابن أبي عبد الله سنبر الدستوائي البصري.