شعب الایمان — حدیث نمبر 8801
باب: فصل: عیادت کے آداب۔
فصل في آداب العيادة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَطَنٍ ، عَنِ الشَّافِعِيِّ ، قَالَ : دَخَلَ سُفْيَانُ عَلَى الْفُضَيْلِ يَعُودُهُ ، فَقَالَ : يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، وَأَيُّ نِعْمَةٍ فِي الْأَرْضِ لَوْلَا الْعُوَّادُ! قَالَ سُفْيَانُ : وَأَيُّ شَيْءٍ تَكْرَهُ فِي الْعُوَّادِ ؟ قَالَ : الشِّكَايَةُ .
وَقَدْ رُوِّينَا فِي بَابِ الصَّبْرِ مَرْفُوعًا : " قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : إِذَا ابْتَلَيْتُ عَبْدِيَ الْمُؤْمِنَ فَلَمْ يَشْكُنِي إِلَى عُوَّادِهِ أَطْلَقْتُهُ مِنْ أُسَارِي ، ثُمَّ أَبْدَلْتُهُ لَحْمًا خَيْرًا مِنْ لَحْمِهِ ، وَدَمًا خَيْرًا مِنْ دَمِهِ ، ثُمَّ يَسْتَأْنِفُ الْعَمَلَ " .امام شافعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”امام سفیان رحمہ اللہ، امام فضیل رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو (فضیل رحمہ اللہ نے) کہا: ’اے ابو محمد! زمین میں کون سی نعمت ہے اگر عیادت کرنے والے نہ ہوں!‘ (یعنی عیادت کرنے والے نہ ہوتے تو یہ کیا ہی بڑی نعمت ہوتی۔) سفیان رحمہ اللہ نے پوچھا: ’عیادت کرنے والوں میں آپ کو کون سی چیز ناپسند ہے؟‘ انہوں نے کہا: ’شکوہ و شکایت (کہ مریض کو ان کے سامنے اپنی تکلیف کا شکوہ کرنا پڑتا ہے)۔‘“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اور ہم باب الصبر میں مرفوعاً روایت کر چکے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ’جب میں اپنے مومن بندے کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہوں اور وہ اپنے عیادت کرنے والوں سے میری شکایت نہیں کرتا تو میں اسے اپنی قید سے آزاد کر دیتا ہوں، پھر اس کے گوشت کے بدلے اس سے بہتر گوشت اور اس کے خون کے بدلے اس سے بہتر خون عطا کرتا ہوں، پھر وہ نئے سرے سے عمل شروع کرتا ہے۔‘“
• أبو أحمد بن أبي الحسن هو الحسين بن علي بن محمد بن يحيى التميمي.
• محمد بن قطن لم أظفر له بترجمة. . الشافعي هو محمد بن إدريس الفقيه الإمام.
• سفيان هو ابن عيينة.
• الفضيل هو ابن عياض. ولم أقف على من ذكر هذا الأثر.