حدیث نمبر: 8774
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ فَقَالَ : " لَا بَأْسَ عَلَيْكَ ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " .
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ .
وَهُوَ أَصْلٌ فِي اسْتِحْبَابِ تَسْلِيَةِ الْعَائِدِ مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَرْضَى ، وَاسْتَحَبَّهَا جَمَاعَةٌ مِنَ السَّلَفِ وَفَعَلُوهَا ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَقُولَ لِلْمَرِيضِ : كَيْفَ تَجِدُكَ . فَقَدْ قَالَتْهَ عَائِشَةُ لِأَبِيهَا وَلِبِلَالٍ ، حِينَ وَعِكَا زَمَانَ قُدُومِهَمَا الْمَدِينَةَ .
وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ : " كَيْفَ تَجِدِينَكِ يَا أُمَّ فُلَانٍ " .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک دیہاتی کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ”کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ (بیماری گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں روایت کیا ہے۔
(مصنف کہتے ہیں:) یہ حدیث اس بات کی اصل ہے کہ عیادت کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ جس مریض کے پاس جائے اسے تسلی دے، اور سلف کی ایک جماعت نے اسے مستحب قرار دیا اور اس پر عمل بھی کیا۔ اور مریض سے یہ پوچھنے میں بھی کوئی حرج نہیں کہ ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ چنانچہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے یہ بات اس وقت کہی تھی جب مدینہ آنے کے زمانے میں انہیں بخار ہو گیا تھا۔
اور نبی ﷺ نے ایک خاتون سے فرمایا: ”اے فلاں کی ماں! تم اپنے آپ کو کیسا پاتی ہو؟“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والستون من شعب الايمان وهو باب في عيادة المريض / حدیث: 8774
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9209
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 424) . »