شعب الایمان — حدیث نمبر 8764
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تریسٹھویں شاخ: مریض کی عیادت کا باب۔
الثالث والستون من شعب الإيمان وهو باب في عيادة المريض
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا ؟ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا . قَالَ : " فَمَنْ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِنْكُمْ مِسْكِينًا ؟ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا . قَالَ : " فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا ؟ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اجْتَمَعَتْ لِرَجُلٍ هَذِهِ الْخِصَالُ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ مَرْوَانَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے کسی مریض کی عیادت کی؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ خصلتیں جس آدمی میں جمع ہو جائیں وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے «الصحیح» میں ابن ابی عمر کے واسطے سے مروان سے روایت کیا ہے۔
• علي بن عبد الله هو ابن جعفر بن نجيح السعدي.
• أبو حازم هو الأشجعي سلمان الكوفي، تقدما.