شعب الایمان — حدیث نمبر 8751
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تریسٹھویں شاخ: مریض کی عیادت کا باب۔
الثالث والستون من شعب الإيمان وهو باب في عيادة المريض
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَبَطِيُّ ، [ عَنْ أَخِيهِ هَارُونَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ] قَالَ : أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي مَرَضِهِ فَقُلْنَا لَهُ : يَا أَبَا حَمْزَةَ الْمَكَانُ بَعِيدٌ ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ ، قَالَ أَنَسٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَيُّمَا رَجُلٍ عَادَ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ " ، فَهَذَا لِلصَّحِيحِ فَمَا لِلْمَرِيضِ ؟ قَالَ : " تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ " .ہارون بن ابی داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی بیماری میں آئے اور ان سے عرض کیا: ”اے ابوحمزہ! جگہ دور ہے اور ہم آپ کی عیادت کرنا پسند کرتے ہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو آدمی بھی کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔“ تو (ہم نے عرض کیا:) یہ تو عیادت کرنے والے تندرست کے لیے ہے، مریض کے لیے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے گناہ جھاڑ دیے جاتے ہیں۔“
• هلال بن أبي داود هو الحبطي أبو هشام من أهل البصرة. وثقه ابن معين، وقال أبو حاتم: شيخ. راجع "الجرح والتعديل" (٩/ ٧٧) "الثقات" (٧/ ٥٧٤) "التاريخ الكبير" (٤/ ٢/ ٢١٠) وأخوه هارون بن أبي داود الحبطي البصري. ذكره ابن حبان في "الثقات" في (٥/ ٥٠٨) ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلًا.