حدیث نمبر: 8729
أَنْشَدَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَنْشَدَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْبَصْرِيُّ لِمَنْصُورٍ الْفَقِيهِ رَحِمَهُ اللَّهُ :
ثَمَنُ الْمَعْرُوفِ شُكْرٌ وَيَدُ الْمُنْعِمِ ذُخْرُ وَبَقَاءُ الذِّكْرِ فِي الْأَحْيَا
ءِ لِلْأَمْوَاتِ عُمْرُ وَبِحَسْبِ الْمَرْءِ ذُخْرًا
أَنْ يَقُولَ النَّاسُ حُرُّ
وَأَمَّا مُكَافَأَةُ الْمُسِيءِ بِإِسَاءَتِهِ مِمَّا يَجُوزَ فِي الشَّرْعِ ، فَعَلَيْهَا جِبِلَّةُ أَكْثَرِ الْخَلْقِ ، وَالَّذِي اسْتَحَبَّهُ ذَوُو الْأَحْلَامِ ، وَالنُّهَى مِنْ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ التَّجَاوُزُ وَالْعَفْوُ ، وَقَدْ مَضَى ذَلِكَ فِي بَابِ حُسْنِ الْخُلُقِ .
ترجمہ

منصور فقیہ رحمہ اللہ کے اشعار: ”نیکی کی قیمت شکر گزاری ہے اور احسان کرنے والے کا ہاتھ (آخرت کا) ذخیرہ ہے، اور زندوں میں (اچھے) تذکرے کا باقی رہنا مرنے والوں کے لیے دوسری عمر ہے۔ اور آدمی کے لیے ذخیرہ ہونے کو یہی کافی ہے کہ لوگ کہیں: یہ آزاد منش (شریف) آدمی ہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) رہا برائی کرنے والے کو اس کی برائی کا بدلہ دینا، جتنا شریعت میں جائز ہو، تو اکثر لوگوں کی طبیعت اسی پر ہے؛ اور اہلِ عقل و دانش نے اعلیٰ اخلاق میں سے جس چیز کو پسند کیا ہے وہ درگزر اور معاف کر دینا ہے، اور یہ بات حسنِ خلق کے باب میں گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والستون من شعب الايمان وهو باب في رد السلام / حدیث: 8729
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9159
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن الحسن البصري لعله محمد بن الحسن بن دريد بن عتاهية أبو بكر الأزدي البصري.
• منصور الفقيه هو منصور بن محمد بن قتيبة أبو نصر وراق أبي ثور الفقيه، ذكره الخطيب في "تاريخه" (١٣/ ٨٣) ولم يبين حاله.