شعب الایمان — حدیث نمبر 8723
باب: فصل: احسانات کا بدلہ دینا۔
فصل في المكافأة بالصنائع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدُابَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو قِلَابَةَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ قُدَيْدِ بْنِ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الشِّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَنَسٍ الْمُرَائِي ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ سَيَّارٍ - وَهُوَ بِخُرَاسَانَ - ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَنْعَمَ عَلَى قَوْمٍ نِعْمَةً فَلَمْ يَشْكُرُوهُ ، فَدَعَا عَلَيْهِمُ اسْتُجِيبَ لَهُ "
قَالَ : وَقَالَ نَصْرُ بْنُ سَيَّارٍ : اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ أَنْعَمْتُ عَلَى آلِ سَّامٍ فَلَمْ يَشْكُرُوا ، اللَّهُمَّ فَأَذِقْهُمْ حَدَّ السِّلَاحِ ، قَالَ : فَمَا مَاتَ مِنْهُمْ وَاحِدٌ إِلَّا بِالسَّيْفِ .
قَالَ نَصْرُ بْنُ قُدَيْدٍ ، قَالَ : أَبُو عَمْرٍو ، قَالَ شُعْبَةُ : " الْأَشْرَافُ لَا يَكْذِبُونَ " .
وَرُوِي ذَلِكَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ سَيَّارٍ .
وَرُوِّينَا فِي بَابِ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ حَدِيثَ زِبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عِبَادٍ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ : " وَرَجُلٌ أَنْعَمَ عَلَيْهِ قَوْمٌ فَكَفَرَ نِعَمَهُمْ ، وَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی قوم پر احسان کیا اور انہوں نے اس کا شکر ادا نہ کیا، پھر اس نے ان کے خلاف دعا کی تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ نصر بن سیار رحمہ اللہ نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ أَنْعَمْتُ عَلَى آلِ سَّامٍ فَلَمْ يَشْكُرُوا، اللَّهُمَّ فَأَذِقْهُمْ حَدَّ السِّلَاحِ» ”اے اللہ! میں نے آلِ سام پر احسان کیا مگر انہوں نے شکر ادا نہ کیا، اے اللہ! انہیں ہتھیار کی دھار کا مزہ چکھا۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر ان میں سے جو بھی مرا تلوار ہی سے مرا۔“
نصر بن قدید نے کہا کہ ابو عمرو نے کہا کہ شعبہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”شرفاء جھوٹ نہیں بولتے۔“
یہ روایت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے بھی نصر بن سیار کے واسطے سے مروی ہے۔
اور ہم نے بِرّ الوالدین کے باب میں زبان بن فائد کی حدیث بیان کی ہے، جو وہ سہل بن معاذ سے، وہ اپنے والد سے اور وہ نبی ﷺ سے ان لوگوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا، (ان میں یہ بھی ہے): ”اور وہ شخص جس پر کسی قوم نے احسان کیا تو اس نے ان کی نعمتوں کی ناشکری کی اور ان سے بیزاری ظاہر کی۔“
• أبو قلابة هو عبد الملك بن محمد بن عبد الله الرقاشي.
• نصر بن قديد هو ابن نصر بن سيار، أبوصفوان الليثي البصرى كناني. كذبه يحيى بن معين ومشاه غيره وذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٢١٥) راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٤٧٢) "الضعفاء الكبير" (٤/ ٢٩٩) "الميزان" (٤/ ٢٥٣) "اللسان" (٦/ ١٥٦) "المغني في الضعفاء" (٢/ ٦٩٦).
• أبو عمرو الشغاني هو ابن حميد وشيخه عبد الحميد بن أنس المرائى مجهولان. راجع "اللسان" (٣/ ٣٩٤) "الضعفاء الكبير" (٤/ ٢٩٩).
• نصر بن سيار أمير خراسان مجهول، راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٤٦٩) "الضعفاء الكبير" (٤/ ٢٩٩) "اللسان" (٦/ ١٥٣).