شعب الایمان — حدیث نمبر 8721
باب: فصل: احسانات کا بدلہ دینا۔
فصل في المكافأة بالصنائع
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ : نُعِيَ يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ وَكَانَ مَوْلًى لِثَقِيفٍ مِنَ الشَّامِ إِلَى أُمِّهِ ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ هَاهُنَا أَحَدٌ غَيْرَهَا فَأَتَى أَيُّوبُ بَابَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ ، فَيَقْعُدُ مَعَهَا قَالَ : وَلَمْ يَزَلْ يَصِلُهَا حَتَّى مَاتَتْ ، قَالَ : وَكَانَتْ تَأْتِي مَنْزِلَهُ فَتَبِيتُ عِنْدَهُ .
قُلْتُ : وَهَذَا الَّذِي فَعَلَهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ يَدْخُلُ فِي كَرَمِ الْعَهْدِ .حماد بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”یعلیٰ بن حکیم رحمہ اللہ، جو شام کے رہنے والے بنو ثقیف کے آزاد کردہ غلام تھے، ان کی وفات کی خبر ان کی والدہ کو پہنچائی گئی، اور یہاں ان کی والدہ کے سوا ان کا کوئی نہیں تھا۔ چنانچہ ایوب رحمہ اللہ تین دن تک صبح و شام ان کے دروازے پر آتے رہے اور ان کے پاس بیٹھتے رہے۔“ حماد رحمہ اللہ نے کہا: ”اور وہ ان کے ساتھ صلہ رحمی و حسنِ سلوک کرتے رہے یہاں تک کہ وہ فوت ہو گئیں۔“ نیز کہا: ”وہ خاتون ان کے گھر آ کر ان کے ہاں رات بھی گزارا کرتی تھیں۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ”ایوب سختیانی رحمہ اللہ نے جو کچھ کیا، یہ عہد و پیمان کی پاسداری کی شرافت میں داخل ہے۔“
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.