حدیث نمبر: 8711
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ صَالِحٍ الْمُرِّيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ سَائِلًا ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَعْطَاهُ تَمْرَةً ، فَقَالَ الرَّجُلُ : سُبْحَانَ اللَّهِ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَتَصَدَّقُ بِتَمْرَةٍ ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّ فِيهَا مَثَاقِيلَ ذَرٍّ كَثِيرَةً " ، فَأَتَاهُ أَحْسِبُهُ قَالَ آخَرُ ، فَسَأَلَهُ ، فَأَعْطَاهُ تَمْرَةً ، فَقَالَ : تَمْرَةٌ مِنْ نَبِيٍّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ لَا تُفَارِقُنِي هَذِهِ التَّمْرَةُ مَا بَقِيَتُ ، وَلَا أَزَالُ أَرْجُو بَرَكَتَهَا أَبَدًا ، قَالَ : فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ بِمَعْرُوفٍ ، وَمَا لَبِثَ الرَّجُلُ أَنِ اسْتَغْنَى .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سائل نبی ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے اسے ایک کھجور دی۔ اس آدمی نے کہا: ”سبحان اللہ! اللہ کے انبیاء میں سے ایک نبی ایک کھجور صدقہ کرتا ہے؟“ تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اس (ایک کھجور) میں بہت سے ذروں کے وزن (کے برابر اجر) ہیں؟“ پھر آپ ﷺ کے پاس ایک اور آیا — (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہی کہا — اس نے آپ ﷺ سے مانگا تو آپ ﷺ نے اسے ایک کھجور دی۔ اس نے کہا: ”انبیاء میں سے ایک نبی کی طرف سے ملی ہوئی کھجور! یہ کھجور جب تک میں زندہ رہوں گا مجھ سے جدا نہ ہوگی اور میں ہمیشہ اس کی برکت کی امید رکھوں گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی ﷺ نے اس کے لیے بھلائی کے ساتھ (کچھ دینے کا) حکم دیا، اور تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ آدمی غنی ہو گیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والستون من شعب الايمان وهو باب في رد السلام / حدیث: 8711
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9135
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 385) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد العزيز بن السري هو الناقد مقبول.
• صالح المري هو ابن بشير البصري القاص ضعيف.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري، تقدموا. ولم أجد هذا الحديث وكذا ما قبله.