شعب الایمان — حدیث نمبر 8708
باب: فصل: احسانات کا بدلہ دینا۔
فصل في المكافأة بالصنائع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ،
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِهْرَانَ الدِّينَوْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِعْتُ فُلَانًا يَذْكُرُكَ وَيَقُولُ خَيْرًا ، يَزْعُمُ أَنَّكَ أَعْطَيْتَهُ دِينَارَيْنِ ، قَالَ : " لَكِنَّ فُلَانًا مَا يَقُولُ ذَلِكَ ، وَلَقَدْ أَصَابَ مَا بَيْنَ مِائَةٍ إِلَى عَشْرَةٍ " ، وَقَالَ : " إِنَّ أَحَدَهُمْ يَخْرُجُ مِنْ عِنْدِي بِمَسْأَلَتِهِ مَتَأَبَّطُهَا " .
قَالَ : أَحْمَدُ : أَوْ نَحْوَ هَذَا " وَمَا هِيَ إِلَّا نَارٌ " ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَلِمَ تُعْطِيهِمْ ؟ قَالَ : " فَمَا أَصْنَعُ ، يَسْأَلُونَنِي وَيَأْبَى اللَّهُ لِيَ الْبُخْلَ " .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے فلاں شخص کو آپ ﷺ کا ذکر کرتے اور اچھی بات کہتے سنا ہے، اس کا کہنا ہے کہ آپ ﷺ نے اسے دو دینار دیے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لیکن فلاں شخص تو یہ بات نہیں کہتا، حالانکہ اسے سو سے دس کے درمیان (یعنی دس سے سو تک) مل چکا ہے۔“ اور فرمایا: ”ان میں سے کوئی میرے پاس سے اپنا سوال بغل میں دبائے ہوئے نکلتا ہے۔“
احمد (بن یونس) نے کہا: یا اسی طرح کے الفاظ فرمائے: ”اور وہ (جو کچھ وہ لے کر جاتا ہے) آگ ہی تو ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر آپ ﷺ انہیں دیتے کیوں ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور کیا کروں؟ وہ مجھ سے مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے لیے بخل کو پسند نہیں فرماتا۔“
• أبو بكر بن عياش هو الأسدي الكوفي.
• أبو صالح هو ذكوان الزيات المدني.