شعب الایمان — حدیث نمبر 8688
باب: فصل: احسانات کا بدلہ دینا۔
فصل في المكافأة بالصنائع
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ . قَالَ عَلِيٌّ : إِلَّا أَنَّهُ سَمَّى الرَّجُلَ الَّذِي لَمْ يُسَمِّهِ بِشْرٌ ، وَهُوَ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، وَيُكْنَى بِأَبِي سَعْدٍ .
قُلْتُ : وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَغَلِطَ فِيهِ .علی (بن مدینی) رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں یحییٰ بن اسحاق نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، انہوں نے عمارہ بن غزیہ سے، انہوں نے شرحبیل انصاری سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا۔ علی (بن مدینی) رحمہ اللہ نے کہا: فرق صرف اتنا ہے کہ بشر نے جس آدمی کا نام نہیں لیا تھا، اس (یحییٰ بن ایوب) نے اس کا نام لے دیا، اور وہ شرحبیل بن سعد انصاری ہیں، جن کی کنیت ابوسعد ہے۔
میں (مصنف) کہتا ہوں: اسے اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ نے عمارہ بن غزیہ سے، انہوں نے ابوالزبیر سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور اس میں انہیں غلطی لگی ہے۔
• علي هو ابن المديني.
• يحيى بن إسحاق هو السيلحيني.