شعب الایمان — حدیث نمبر 8682
باب: فصل: جسے نماز کی حالت میں سلام کیا جائے۔
فصل فيمن يسلم عليه وهو في الصلاة
فَصْلٌ " فِيمَنْ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ "
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، بِمِنًى ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِقُبَاءَ لِيُصَلِّيَ فِيهِ ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ رِجَالٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ ، [ فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَكَانَ مَعَهُ : كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ ] وَهُوَ يُصَلِّي ، فَقَالَ صُهَيْبٌ : كَانَ يُشِيرُ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ .
قَالَ سُفْيَانُ : فَقُلْتُ لِرَجُلٍ : سَلْهُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ ؟ قَالَ : يَا أَبَا أُسَامَةَ أَسَمِعْتَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا قَدْ كَلَّمْتُهُ وَكَلَّمَنِي ، وَلَمْ يَقُلْ زَيْدٌ : سَمِعْتُهُ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قباء میں بنو عمرو بن عوف کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لے گئے تو انصار کے کچھ لوگ آپ ﷺ کے پاس آ کر آپ کو سلام کرنے لگے۔ [میں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے، جو آپ ﷺ کے ساتھ تھے، پوچھا کہ جب وہ لوگ آپ ﷺ کو سلام کر رہے تھے] اور آپ ﷺ نماز میں تھے تو رسول اللہ ﷺ ان کو کس طرح جواب دیتے تھے؟ تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ ﷺ اپنے ہاتھ سے ان کی طرف اشارہ فرماتے تھے۔“
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ایک آدمی سے کہا: ”اس (زید بن اسلم) سے پوچھو کہ کیا آپ نے یہ بات ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنی ہے؟“ اس آدمی نے کہا: ”اے ابو اسامہ! کیا آپ نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”میں نے تو ان سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے مجھ سے بات کی ہے۔“ اور زید رحمہ اللہ نے یہ نہیں کہا کہ ”میں نے اسے سنا ہے۔“