شعب الایمان — حدیث نمبر 8672
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باسٹھویں شاخ: سلام کا جواب دینے کا باب۔
الثاني والستون من شعب الإيمان وهو باب في رد السلام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ يَعْنِي ابْنَ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَحَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ فَوْقَ ثَلَاثٍ ، فَإِنَّهُمَا نَاكِبَانِ عَنِ الْحَقِّ مَا دَامَا عَلَى صُرَامِهِمَا ، وَإِنَّ أَوَّلَهُمَا فَيْئًا يَكُونُ سَبْقُهُ إِلَى الْفَيْءِ كَفَّارَةً لَهُ ، وَإِنْ سَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ ، وَلَمْ يَقْبَلْ سَلَامَهُ رَدَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ ، فَإِنْ مَاتَا عَلَى صُرَامِهِمَا لَمْ يَدْخُلَا الْجَنَّةَ جَمِيعًا أَبَدًا " .سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ تین دن سے زیادہ (اپنے بھائی سے) قطع تعلق رکھے، کیونکہ جب تک وہ دونوں اپنی اس قطع تعلقی پر قائم رہتے ہیں حق سے منحرف رہتے ہیں۔ ان دونوں میں سے جو پہلے صلح کی طرف لوٹ آئے، اس کا صلح میں پہل کرنا اس کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔ اور اگر وہ اسے سلام کرے اور دوسرا نہ جواب دے اور نہ اس کا سلام قبول کرے تو فرشتے اس (سلام کرنے والے) کو جواب دیتے ہیں۔ پھر اگر وہ دونوں اپنی اسی قطع تعلقی پر مر گئے تو دونوں کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے۔“
• يزيد الرشك هو يزيد بن أبي يزيد الضبعي البصري.
• معاذة هي ابنة عبد الله العدوية أم الصهباء البصرية، تقدما.