شعب الایمان — حدیث نمبر 867
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
حدیث نمبر: 867
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحُسَيْنَ يَقُولُ : قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ : مِنْ " أَعْظَمِ الْمَصَائِبِ لِلرَّجُلِ أَنْ يَعْلَمَ مِنْ نَفْسِهِ تَقْصِيرًا ، ثُمَّ لَا يُبَالِي ، وَلَا يَحْزَنُ عَلَيْهِ " .ترجمہ
امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آدمی کے لیے سب سے بڑی مصیبتوں میں سے یہ ہے کہ وہ اپنے اندر کوتاہی کو جانتا ہو، پھر نہ اس کی پروا کرے اور نہ اس پر غمگین ہو۔“