شعب الایمان — حدیث نمبر 8666
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باسٹھویں شاخ: سلام کا جواب دینے کا باب۔
الثاني والستون من شعب الإيمان وهو باب في رد السلام
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمِّشٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَنَا مِنْ مَجَالِسِنَا بُدٌّ نَتَحَدَّثُ فِيهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَبَيْتُمْ إِلَّا الْمَجْلِسَ فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ " ، قَالُوا : وَمَا حَقُّ الطَّرِيقِ ؟ قَالَ : " غَضُّ الْبَصَرِ ، وَكَفُّ الْأَذَى ، وَرَدُّ السَّلَامِ ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے اپنی ان نشستوں کے بغیر چارہ نہیں، ہم وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم بیٹھنے پر ہی مصر ہو تو راستے کو اس کا حق دو۔“ انہوں نے پوچھا: ”راستے کا حق کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نگاہ نیچی رکھنا، تکلیف دہ چیز سے باز رہنا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔“
• زهبر هو ابن محمد التميمي الخراساني.