شعب الایمان — حدیث نمبر 8632
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، قَالَ : قَالَ مُطَرِّفٌ : مَا تَحَابَّ اثْنَانِ فِي اللَّهِ إِلَّا كَانَ أَشَدُّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ أَفْضَلَهُمَا ، قَالَ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلْحَسَنِ ، فَقَالَ : صَدَقَ مُطَرِّفٌ . قَالَ : وَقَالَ غَيْلَانُ : قَالَ مُطَرِّفٌ : أَنَا لِمَذْعُورٍ أَشَدُّ حُبًّا وَهُوَ أَفْضَلُ مِنِّي ، فَكَيْفَ هَذَا ؟ . قَالَ : فَلَمَّا أُمِرَ بِالرَّهْطِ أَنْ يَخْرُجُوا إِلَى الشَّامِ أُمِرَ بِمَذْعُورٍ فِيهِمْ ، قَالَ : فَلَقِيَنِي فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِي ، فَجَعَلْتُ كُلَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَنْصَرِفَ حَبَسَنِي ، قُلْتُ : إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ ، فَجَعَلَ يَحْبِسَنِي ، فَقُلْتُ : أَنْشُدُكَ اللَّهَ إِلَّا تَرَكْتِنِي ، فِلمَ تَحْبِسُنِي ، فَلَمَّا نَاشَدْتُهُ قَالَ كَلِمَةً يُخْفِيهَا مِنِّي جَهَدَهُ ، اللَّهُمَّ فِيكَ ، قَالَ : فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قِيلَ لِي : هَلْ شَعَرْتَ أَنَّهُ خَرَجَ بِأَخِيكَ ؟ قَالَ : فَعَرَفْتُ أَنَّهُ أَشَدُّ حُبًّا لِي مِنْهُ .غیلان بن جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مطرف رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو دو آدمی اللہ کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں ان میں سے وہ زیادہ افضل ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت رکھتا ہو۔“ (غیلان رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے یہ بات حسن بصری رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: ”مطرف نے سچ کہا۔“ غیلان رحمہ اللہ نے مزید بیان کیا کہ مطرف رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں مذعور سے زیادہ محبت رکھتا ہوں حالانکہ وہ مجھ سے افضل ہیں، تو یہ بات کیسے ہوئی؟“ پھر فرمایا: ”جب ایک جماعت کو شام کی طرف نکلنے کا حکم دیا گیا تو ان میں مذعور کو بھی نکلنے کا حکم ہوا۔ وہ مجھے ملے اور میری سواری کی لگام پکڑ لی۔ میں جب بھی لوٹنے کا ارادہ کرتا وہ مجھے روک لیتے۔ میں نے کہا: ”جگہ دور ہے۔“ مگر وہ مجھے روکتے ہی رہے۔ پھر میں نے کہا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے چھوڑ دو، تم مجھے کیوں روک رہے ہو؟“ جب میں نے انہیں قسم دی تو انہوں نے ایک بات کہی جسے وہ بڑی کوشش سے مجھ سے چھپا رہے تھے: «اللَّهُمَّ فِيكَ» ”اے اللہ! تیری خاطر (میں اس سے محبت رکھتا ہوں)۔“ پھر جب صبح ہوئی تو مجھ سے کہا گیا: ”کیا تمہیں پتہ چلا کہ تمہارے بھائی کو لے کر قافلہ روانہ ہو گیا؟“ تو میں نے جان لیا کہ وہ مجھ سے مجھ سے کہیں زیادہ محبت رکھتے ہیں۔“
• عمرو بن عاصم هو الكلابي القيسي البصري صدوق.
• مطرف هو ابن عبد الله بن الشخير العامري، تقدما.