شعب الایمان — حدیث نمبر 8621
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ابْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ كَانَتْ تُضْحِكُ النِّسَاءَ ، وَكَانَتْ تَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، وَكَانَتْ أُخْرَى بِالْمَدِينَةِ ، وَإِنَّ الْمَكِّيَةَ قَدِمَتْ فَلَقِيتِ الْمَدَنِيَّةَ فَوَافَقَتْهَا فَدَخَلَتَا عَلَى عَائِشَةَ جَمِيعًا ، فَلَمَّا رَأَتْ مِنِ اتِّفَاقِهِمَا ، قَالَتْ لِلْمَكِّيَةِ : أَكُنْتِ تَعْرِفِينَ هَذِهِ ؟ ، قَالَتْ : لَا ، وَلَكِنَّا الْتَقَيْنَا فَتَعَارَفْنَا ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : صَدَقْتِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ اہلِ مکہ کی ایک عورت جو عورتوں کو ہنسایا کرتی تھی، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا کرتی تھی، اور ایک دوسری عورت مدینہ میں رہتی تھی۔ ایک بار مکہ والی عورت (مدینہ) آئی تو اس کی مدینہ والی عورت سے ملاقات ہوئی اور دونوں میں خوب موافقت رہی، پھر دونوں اکٹھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں۔ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کی باہمی موافقت دیکھی تو مکہ والی سے پوچھا: ”کیا تم اس عورت کو پہلے سے جانتی تھیں؟“ اس نے کہا: ”نہیں، بس ہماری ملاقات ہوئی اور ہم نے ایک دوسرے سے تعارف حاصل کر لیا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”روحیں مجتمع لشکروں کی مانند ہیں، چنانچہ ان میں سے جن کی آپس میں جان پہچان ہوئی ان میں الفت پیدا ہو گئی، اور جو ایک دوسرے سے اجنبی رہیں ان میں اختلاف ہو گیا۔““
• أبو صالح هو عبد الله بن صالح المصري صدوق، كثير الغلط.
• الليث هو ابن سعد المصري.
• يحيى بن سعيد هو الأنصاري، تقدموا.