شعب الایمان — حدیث نمبر 8616
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : إِنَّ الرَّحِمَ يُقْطَعُ ، وَإِنَّ النِّعَمَ تُكْفَرُ ، وَلَمْ نَرَ مِثْلَ تَقَارُبِ الْقُلُوبِ . وَرُوِّينَاهُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَزَادَ : ثُمَّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ : ( لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ ) .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رشتہ داری کو توڑ دیا جاتا ہے اور نعمتوں کی ناشکری کی جاتی ہے، اور ہم نے دلوں کے باہم قریب ہونے جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) ہم نے اسے ابن طاؤس رحمہ اللہ سے ان کے والد (طاؤس رحمہ اللہ) کے واسطے سے بھی روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت پڑھی: ﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ﴾ ”اگر آپ زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کر ڈالتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت نہ ڈال سکتے، لیکن اللہ نے ان کے درمیان الفت ڈال دی۔“
• سفيان هو ابن عيينة الهلالي، المكي.
• طاوس هو ابن كيسان، تقدما.