شعب الایمان — حدیث نمبر 8611

باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔

قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ

حدیث نمبر: 8611
- وَقَدْ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا عَادَ الرَّجُلُ أَخَاهُ ، أَوْ زَارَهُ فِي اللَّهِ ، قَالَ : طِبْتَ ، وَطَابَ مَمْشَاكَ ، وَتَبَوَّأْتَ مَنْزِلًا فِي الْجَنَّةِ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيُّ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے یا اللہ کی خاطر اس سے ملاقات کو جاتا ہے تو (اللہ کی طرف سے) کہا جاتا ہے: «طِبْتَ، وَطَابَ مَمْشَاكَ، وَتَبَوَّأْتَ مَنْزِلًا فِي الْجَنَّةِ» ”تم پاکیزہ ہو گئے، تمہارا چلنا مبارک ہوا اور تم نے جنت میں اپنا ٹھکانا بنا لیا۔“
اسی طرح اسے یوسف بن یعقوب سدوسی رحمہ اللہ نے بھی ابو سنان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8611
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9027
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (5015) (سنن الترمذي 2008) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (1443),أبو سنان هو عيسى بن سنان: ضعيف ولإبن حبان وهم عجيب في تسمية أبي سنان !,انوار الصحيفة ص 240 (سنن الترمذي 2008) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن بشاهده
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن بشاهده (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 331) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 344، 354، وو 2/ 356، وابن حبان فى (صحيحه) 4/ 269، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 58، وابن أبي الدنيا فى (الإخوان) رقم 97، رقم 102، وابن المبارك فى (الزهد) ص 246 رقم 708، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 345، والترمذي فى (جامعه) 4/ 365 رقم 2008، وابن ماجه فى (سننه) 1/ 464 رقم 6243، وأبو يعلى فى (مسنده) 7/ 166 رقم 4139، وأبو نعيم فى (الحلية) 3/ 107»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2008 | سنن ابن ماجه: 1443 | رياض الصالحين: 362
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• تمتام هو محمد بن غالب بن حرب الضبي.
• أبو سنان هو القسملي ضعفه أحمد وابن معين ولينه الحاكم، تقدما.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2008 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دوست و احباب کی زیارت اور ان سے ملاقات کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کر لیا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2008]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎: مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حصول ثواب کی خاطر اپنے کسی دینی بھائی کی جو مریض ہوعیادت کرے یا کسی بھی دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایسا شخص اس ثواب کا مستحق ہوگا جو اس حدیث میں مذکورہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2008 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1443 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مریض کی عیادت کا ثواب۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے کسی مریض کی عیادت کی تو آسمان سے منادی (آواز لگانے والا) آواز لگاتا ہے: تم اچھے ہو اور تمہارا جانا اچھا رہا، تم نے جنت میں ایک ٹھکانا بنا لیا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1443]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
مذکورہ روایت کو ہمارے شیخ نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (المشکواۃ للألبانی، حدیث: 1575، 5015، التحقیق الثانی)

(2)
یہ فرشتوں کی طرف سے عیادت کرنے والے کے لئے خوشخبری ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ دعا ہو اس صورت میں ترجمہ یوں ہوگا۔
تو پاک رہے (تیری زندگی پاک اعمال اور نیک سیرت کے ساتھ گزرے)
تیراچلنا بھی پاک ہو (آخرت میں تو جنت میں پہنچے)
اور تجھے جنت میں گھر نصیب ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1443 سے ماخوذ ہے۔