شعب الایمان — حدیث نمبر 8608
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، أَنَّهُ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مِلَاكِ هَذَا الْأَمْرِ تُصِيبُ بِهِ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؟ ، عَلَيْكَ بِمَجَالِسِ أَهْلِ الذِّكْرِ ، وَإِذَا خَلَوْتَ فَحَرِّكْ لِسَانَكَ مَا اسْتَطَعْتَ بِذِكْرِ اللَّهِ ، وَأَحْبِبْ فِي اللَّهِ ، وَأَبْغِضْ فِي اللَّهِ ، يَا أَبَا رَزِينٍ هَلْ شَعُرْتَ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ زَائِرًا أَخَاهُ شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلِكٍ كُلُّهُمْ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ ، وَيَقُولُونَ : رَبَّنَا إِنَّهُ وَصَلَ فِيكَ فَصِلْهُ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُعْمِلَ جَسَدَكَ فِي ذَلِكَ فَافْعَلْ " .سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس دین کے معاملے کی بنیاد نہ بتاؤں جس سے تم دنیا و آخرت کی بھلائی پا لو گے؟ اہلِ ذکر کی مجالس کو لازم پکڑو، اور جب تنہائی میں ہو تو جس قدر ہو سکے اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے حرکت دیتے رہو، اور اللہ کے لیے محبت کرو اور اللہ ہی کے لیے بغض رکھو۔ اے ابو رزین! کیا تمہیں معلوم ہے کہ جب کوئی آدمی اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے اپنے گھر سے نکلتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اسے رخصت کرتے ہیں، وہ سب اس پر رحمت کی دعا کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ”اے ہمارے رب! اس نے تیری خاطر (رشتۂ اخوت) جوڑا ہے، لہٰذا تو بھی اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ دے۔“ پس اگر تم اس کام میں اپنے جسم کو لگا سکو تو ضرور کرو۔“
• عثمان بن عطاء هو ابن أبي مسلم أبو مسعود المقدسي، ضعيف.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري، تقدما.
• أبو رزين هو رجل من أهل الصفة انظر ترجمته في "الإصابة" (٤/ ٧٠) "أسد الغابة" (٦/ ١١٠).