شعب الایمان — حدیث نمبر 8596
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نَاسٌ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِمَّنْ عِنْدَهُ : إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا (لِلَّهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَعْلَمْتَهُ ؟ " . قَالَ : لَا) ، قَالَ : " قُمْ إِلَيْهِ فَأَعْلِمْهُ " ، فَقَامَ إِلَيْهِ فَأَعْلَمَهُ ، فَقَالَ : أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَسَأَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس سے گزرا، اس وقت آپ ﷺ کے پاس کچھ لوگ بیٹھے تھے، تو آپ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے ایک آدمی نے کہا: ”میں اس شخص سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے بتایا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اٹھو، اس کے پاس جاؤ اور اسے بتا دو۔“ چنانچہ وہ اس کے پاس گیا اور اسے بتا دیا، تو اس شخص نے کہا: ”جس ذات کے لیے تم نے مجھ سے محبت کی ہے، وہ تم سے محبت کرے۔“ پھر وہ لوٹ آیا تو نبی ﷺ نے اس سے پوچھا، اس نے جو کچھ (اس شخص نے) کہا تھا وہ آپ ﷺ کو بتا دیا۔ تب نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی، اور تمہیں اس کا اجر ملے گا جس کی تم نے نیت کی۔“
• الأشعث بن عبد الله هو ابن جابر الحداني، الأزدي صدوق.