شعب الایمان — حدیث نمبر 8564
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ هَانِئِ بْنِ يَزِيدَ ذَكَرَ : أَنَّهُ أَوَّلُ مَا وَفَدَنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْمِهِ ، وَأَنَّهُ لَمَّا حَضَرَ خُرُوجَ الْقَوْمِ إِلَى بِلَادِهِمْ أَعْطَى كُلَّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَرْضًا فِي بِلَادِهِ حَيْثُ أَحَبَّ ، إِلَّا أَنَّ هَانِئًا ، قَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبَرَنِي أَيُّ شَيْءٍ يُوجِبُ الْجَنَّةَ ؟ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْكَلَامِ ، وَبَذْلِ الطَّعَامِ " .سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ پہلی مرتبہ اپنی قوم کے ساتھ وفد بن کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو جب قوم کے لوگوں کے اپنے علاقوں کو واپس جانے کا وقت آیا تو آپ ﷺ نے ان میں سے ہر شخص کو اس کے علاقے میں اس کی پسند کی جگہ پر زمین عطا فرمائی، سوائے ہانی کے۔ انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیے کہ کون سی چیز جنت کو واجب کر دیتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اچھی گفتگو اور کھانا کھلانے کو اپنے اوپر لازم کر لو۔“
• يزيد بن المقدام هو الكوفي الحارثي صدوق.