شعب الایمان — حدیث نمبر 8554

باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔

قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ

حدیث نمبر: 8554
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ فَتَصَافَحَا ، فَحَمِدَا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَاهُ غَفَرَ لَهُمَا " .
وَفِي رِوَايَةِ يَحْيَى ، عَنْ زَيْدٍ أَبِي الْحَكَمِ ، وَالْبَاقِي سَوَاءٌ .
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور مصافحہ کریں، پھر اللہ کی حمد بیان کریں اور اس سے مغفرت مانگیں تو ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
اور یحییٰ کی روایت میں ”زید ابو الحکم“ کے الفاظ ہیں، باقی سند و متن بالکل یکساں ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8554
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8956
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 5211) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, زيد بن أبي الشعثاء : مجهول (التحرير : 2141) ووثقه ابن حبان وحده, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 180 (سنن أبي داود 5211) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 288) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 5/ 388 رقم 5211، وأبو يعلى فى (مسنده) 3/ 234 رقم 1673، وابن أبي الدنيا فى (الإخوان) رقم 112، والطيالسي فى (مسنده) ص 102، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 7/ 99»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2727 | سنن ابي داود: 5211 | سنن ابي داود: 5212 | سنن ابن ماجه: 3703 | رياض الصالحين: 887
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو شعيب الحرّاني هو عبد الله بن الحسن بن أحمد بن أبي شعيب.
• أبو بلج هو الفزاري، الكوفي ثم الواسطي اسمه يحيى بن سليم أو ابن أبي سليم صدوق، تقدما.
• زيد بن أبي الشعثاء العنزي، أبوالحكم البصري. مقبول، من الرابعة (د).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2727 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مصافحہ کا بیان۔`
براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب دو مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے ملتے اور (سلام) و مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے ایک دوسرے سے علیحدہ اور جدا ہونے سے پہلے انہیں بخش دیا جاتا ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2727]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے ملاقات کرنا اور مصافحہ کرنا اگر ایک طرف دونوں میں محبت کا باعث ہے تودوسری جانب گناہوں کی مغفرت کا سبب بھی ہے، اس مغفرت کا تعلق صرف صغیرہ گناہوں سے ہے نہ کہ کبیرہ گناہوں سے، کبیرہ گناہ تو توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوں گے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2727 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5212 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مصافحہ کا بیان۔`
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب دو مسلمان آپس میں ملتے اور دونوں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت ہو جاتی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5212]
فوائد ومسائل:
یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے۔
مسلمانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خوش دلی سےملنا اور مصافحہ کرنا آپس میں محبت کے اضافے اور اللہ تعالی کی طرف سے بخشش کا ذریعہ ہے۔
مصافحہ ایک مسنون اور مستحب عمل ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5212 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3703 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مصافحہ (یعنی ہاتھ ملانے) کا بیان۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب دو مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے ملتے اور مصافحہ کرتے (ہاتھ ملاتے) ہیں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3703]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس کے بہت سے شواہد ہیں لیکن ان کی صحت کی طرف اشارہ نہیں کیا، غالباً انہی شواہد کی بنا پر دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
محققین کی بحث و تحقیق سے تصحیح حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے، لہٰذا مذکورہ روایت شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
واللہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 30/ 517، 518 والصحيحة، رقم: 525، 526)
بنا بریں مسلمانوں کی باہمی ملاقات آپس میں محبت کے اضافے کے ساتھ ساتھ گناہوں کی معافی کا باعث بھی ہے۔

(2)
ایسے اعمال سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں- کبیرہ گناہ توبہ کے بغیراور حقوق العباد ادائیگی کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔
واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3703 سے ماخوذ ہے۔