شعب الایمان — حدیث نمبر 853
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
وَأَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، إِجَازَةً حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْعُتْبِيُّ قَالَ : " لَقِيَ رَجُلٌ أَعْرَابِيَّةً فَأَرَادَهَا عَلَى نَفْسِهَا فَأَبَتْ وَقَالَتْ : أَيْ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ! أَمَا لَكَ زَاجِرٌ مَنْ كَرَمٍ ؟ أَمَا لَكَ نَاهٍ مِنْ دِينٍ ؟ قَالَ : قُلْتُ : وَاللَّهِ إِنَّهُ لَا يَرَانَا إِلَّا الْكَوَاكِبُ ، قَالَتْ : هَا بِأَبِي أَنْتَ ، وَأَيْنَ مُكَوْكِبُهَا ؟ " .امام عتبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ایک شخص کی ایک بدوی عورت سے ملاقات ہوئی تو اس نے اس سے بدکاری کا ارادہ کیا، مگر اس نے انکار کر دیا اور کہا: تیری ماں تجھے گم پائے! کیا تجھے شرافت کی کوئی چیز روکنے والی نہیں؟ کیا دین کی کوئی بات تجھے منع کرنے والی نہیں؟“ اس شخص نے کہا: ”میں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں تو ستاروں کے سوا کوئی نہیں دیکھ رہا۔ اس نے کہا: ہائے، میرا باپ تم پر قربان! تو پھر ان ستاروں کا پیدا کرنے والا (ستاروں کو چمکانے والا) کہاں ہے؟“
• العتبي هو أبو عبد الرحمن محمد بن عبيد الله بن عمرو من أولاد عتبة بن أبي سفيان الأموي (م ٢٢٨ هـ). أخباري علامة،- شاعر، مجود. له تصانيف أدبية. وكان من أفصح الناس. ترجمته في "تاريخ بغداد" (٢/ ٣٢٤ - ٣٢٦) "الأنساب" (٩/ ٢١٨) "وفيات الأعيان" (٤/ ٣٩٨) "السير" (١١/ ٩٩٦) "الوافي" (٤/ ٣) "شذرات" (٢/ ٦٥).