حدیث نمبر: 8525
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ فَوَجَدَهُ يَعْتَجِنُ ، [ فَقَالَ : " أَيْنَ الْخَادِمُ ؟ ] ، فَقَالَ : أَرْسَلْتُهُ فِي حَاجَةٍ ، قَالَ : لَمْ نَكُنْ لِنَجْمَعَ عَلَيْهِ اثْنَتَيْنِ : أَنْ نُرْسِلَهُ ، وَلَا نَكْفِيهِ عَمَلَهُ ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ : إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ ، قَالَ : " مَتَى قَدِمَتَ ؟ قَالَ : مُنْذُ ثَلَاثٍ ، قَالَ : أَمَا إِنَّكَ لَوْ لَمْ تُؤَدِّهَا كَانَتْ أَمَانَةً عِنْدِكَ .
ترجمہ

ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہیں آٹا گوندھتے ہوئے پایا۔ انہوں نے اس سے پوچھا: ”خادم کہاں ہے؟“ پھر خود ہی فرمایا: ”میں نے اسے ایک کام سے بھیجا ہے۔“ اور فرمایا: ”ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ اس پر دو بوجھ اکٹھے ڈال دیں: ایک یہ کہ اسے کام سے بھیجیں اور دوسرے یہ کہ اس کا کام بھی خود نہ کریں۔“ پھر اس آدمی نے ان سے کہا: ”سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ آپ کو سلام کہتے ہیں۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تم کب آئے ہو؟“ اس نے کہا: ”تین دن ہوئے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”سن لو! اگر تم یہ (سلام) نہ پہنچاتے تو یہ تمہارے ذمے امانت ہی رہتی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8525
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8921
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 267) . »
«أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 10/ 393 رقم 19464»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• أبو قلابة هو عبد الله بن زيد بن عمرو الجرمي البصري، تقدما.