شعب الایمان — حدیث نمبر 8502
باب: فصل: مرحبا کہنا، لبیک کہنا، «میں قربان» کہنا وغیرہ۔
فصل في الترحيب ، والتلبية ، والتفدية وغير ذلك
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَوْ غَيْرِهِ ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، قَالَ : كُنَّا نَقُولُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ : أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا ، وَأَنْعِمْ صَبَاحًا ، فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ نُهِينَا عَنْ ذَلِكَ ،
قَالَ مَعْمَرٌ : يُكْرَهُ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ : أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَقُولَ : أَنْعَمَ اللَّهُ عَيْنَكَ .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي " كِتَابِ السُّنَنِ " ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ شَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ . سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم زمانۂ جاہلیت میں کہا کرتے تھے: «أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا، وَأَنْعِمْ صَبَاحًا» ”اللہ تمہاری وجہ سے آنکھ کو ٹھنڈک دے، اور تمہاری صبح خوشگوار ہو“، پھر جب اسلام آیا تو ہمیں اس سے منع کر دیا گیا۔
معمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آدمی کا یہ کہنا کہ «أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا» مکروہ ہے، اور یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ «أَنْعَمَ اللَّهُ عَيْنَكَ»۔“
اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے ”کتاب السنن“ میں سلمہ بن شبیب رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالرزاق رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم زمانہ جاہلیت میں کہا کرتے تھے: «أنعم الله بك عينا وأنعم صباحا» " اللہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی رکھے اور صبح خوشگوار بنائے " لیکن جب اسلام آیا تو ہمیں اس طرح کہنے سے روک دیا گیا۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ معمر کہتے ہیں: «أنعم الله بك عينا» کہنا مکروہ ہے اور «أنعم الله عينك» کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5227]
جاہلیت کے سے انداز میں سلام کرنا یا ایک دوسرے کو دعائیں دینا ناپسندیدہ عمل ہے۔
جب کہ ہمیں اس سے بہتر اور باعث اجر عمل کی تعلیم دی گئی ہے، یعنی اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امام معمر ؒ کے قول کا مفہوم یہ ہے کہ اگر اہل جاہلیت کے الفاظ بدل دیے جائیں تو کوئی حرج نہیں۔
بالخصوص پہلے شرعی سلام کہا جائے پھر دوسری دعائیں ہوں۔
واللہ اعلم