حدیث نمبر: 8465
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ لَا يَلِجُ حَوَانِيتَ أَهْلِ السُّوقِ حَتَّى يَسْتَأْذِنَ
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَهَذَا كَأَنَّهُ جَعَلَ السُّوقَ بِمَنْزِلَةِ الْبَيْتِ لِأَهْلِهِ ، إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهَا مَمَرٌّ ، فَإِنْ كَانَ فِيهَا مَمَرٌّ فَهِيَ كَسَائِرِ الطُّرُقِ ، وَلَا مَعْنَى فِيهَا لِلِاسْتِئْذَانِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ مُجَاهِدٍ بِالْكُوفَةِ فَإِذَا خِيَامٌ مُتَقَابِلَةٌ ، فَقَالَ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَسْتَأْذِنُ فِي مِثْلِ هَذِهِ يَقُولُ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، أَأَلِجُ ؟ ، ثُمَّ يَلِجُ كَمَا هُوَ قَبْلَ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ .
قَالَ : وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَأْتِي حَانُوتًا فِي السُّوقِ يَقُولُ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، ثُمَّ يَلِجُ ، وَهَذَا فِيمَا
ترجمہ

نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بازار والوں کی دکانوں میں اس وقت تک داخل نہیں ہوتے تھے جب تک اجازت نہ لے لیتے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”گویا انہوں نے بازار کو (اس کے مالکوں کے لیے) گھر کے درجے میں رکھا ہے، جب اس میں گزرنے کا راستہ نہ ہو۔ اور اگر اس میں گزرگاہ ہو تو وہ دوسرے راستوں کی طرح ہے اور اس میں اجازت لینے کا کوئی مطلب نہیں۔ واللہ اعلم۔“
اور ہم نے ابن عون رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا: ہم کوفہ میں مجاہد رحمہ اللہ کے ساتھ تھے کہ آمنے سامنے خیمے نظر آئے، تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایسے خیموں میں اجازت مانگا کرتے تھے، کہتے: السلام علیکم، کیا میں اندر آ جاؤں؟ پھر اجازت ملنے سے پہلے ہی جس حال میں ہوتے اندر داخل ہو جاتے۔“
ابن عون رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اور ابن سیرین رحمہ اللہ بازار میں کسی دکان پر آتے تو کہتے: السلام علیکم، پھر اندر داخل ہو جاتے۔“ اور یہ اس روایت کے مطابق ہے جو

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8465
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8851