شعب الایمان — حدیث نمبر 8446
باب: فصل: جو بلانے پر آئے۔
فصل فيمن جاء بعدما أرسل إليه
وَأَخْبَرْنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَجَاءَ مَعَ الرَّسُولِ فَذَلِكَ لَهُ إِذْنُهُ " .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَالِاسْتِئْذَانُ مَعَ هَذَا أَحْسَنُ ؛ لِأَنَّ الْأَحْوَالَ قَدْ تَتَغَيَّرُ ، وَاحْتَجَّ بِحَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَبَا هِرٍّ " . قُلْتُ : لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " الْحَقْ أَهْلِ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ لِي " ، فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ ، فَأَقْبَلُوا حَتَّى اسْتَأْذَنُوا ، فَأَذِنَ لَهُمْ ، وَأَخَذُوا مَجَالِسَهُمْ مِنَ الْبَيْتِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو بلایا جائے اور وہ قاصد کے ساتھ ہی آ جائے تو یہی اس کے لیے اجازت ہے۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس کے باوجود اجازت طلب کرنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ حالات بدل جایا کرتے ہیں۔“ اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث سے دلیل لی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ابوہر!“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! حاضر ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ صفہ کے پاس جاؤ اور انہیں میرے پاس بلا لاؤ۔“ چنانچہ میں ان کے پاس گیا اور انہیں بلایا، وہ آئے یہاں تک کہ انہوں نے اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی اور وہ گھر میں اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے۔
• عبد الوهاب هو ابن عطاء الخفاف البصري صدوق.
• سعيد هو ابن أبي عروبة. . أبو رافع هو نفيع الصائغ المدني نزيل البصرة، تقدموا.