شعب الایمان — حدیث نمبر 8435
باب: فصل: تین مرتبہ اجازت مانگنا، اگر اجازت ملے (تو داخل ہو) ورنہ لوٹ جائے۔
فصل في الاستئذان ثلاث مرات فإن أذن له وإلا رجع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا ) .
قَالَ : هُوَ الِاسْتِئْذَانُ . وَقَالَ قَتَادَةُ فِي بَعْضِ الْقِرَاءَةِ : حَتَّى تَسْتَأْذِنُوا .
وَذَلِكَ تَفْسِيرُهُ عِنْدَ قَتَادَةَ ، قَالَ قَتَادَةُ : كَانَ يُقَالُ : الِاسْتِئْذَانُ ثَلَاثٌ ، فَمَنْ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَلْيَرْجِعْ ، أَمَّا الْأُولَى فَيُسْمِعُ ، وَأَمَّا الثَّانِيَةُ فَيَأْخُذُوا حِذْرَهُمْ ، وَأَمَّا الثَّالِثَةُ فَإِنْ شَاؤُوا أَذِنُوا ، وَإِنْ شَاؤُوا رَدُّوا .امام قتادہ رحمہ اللہ سے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا﴾ (اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہو جب تک کہ اجازت نہ لے لو) کے بارے میں مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: ”اس سے مراد اجازت مانگنا ہے۔“ اور امام قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بعض قراءتوں میں ﴿حَتَّى تَسْتَأْذِنُوا﴾ ہے۔“
اور امام قتادہ رحمہ اللہ کے نزدیک اس آیت کی یہی تفسیر ہے۔ امام قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کہا جاتا تھا: ”اجازت مانگنا تین بار ہے، جسے اجازت نہ ملے وہ لوٹ جائے۔ پہلی بار (اجازت مانگنے) میں (گھر والوں کو) سنایا جاتا ہے، دوسری بار میں وہ چوکنے ہو جاتے ہیں، اور تیسری بار میں اگر چاہیں تو اجازت دے دیں اور اگر چاہیں تو لوٹا دیں۔““
• عبد الوهاب بن عطاء هو الخفاف العجلي، البصري صدوق.