شعب الایمان — حدیث نمبر 8419

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکسٹھویں شاخ: اہلِ دین سے قربت، ان سے محبت اور ان میں سلام پھیلانے کا باب۔

الحادي والستون من شعب الإيمان وهو باب في مقاربة أهل الدين وموادتهم ، وإفشاء السلام بينهم

حدیث نمبر: 8419
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ فِرَاسٍ الْفَقِيهُ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنَّهُ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَى مَنْ لَقِيَهُ ، قَالَ : فَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا سَبَقَهُ بِالسَّلَامِ ، إِلَّا يَهُودِيًّا مَرَّةً بِهِ اخْتَبَأَ خَلْفَ أُسْطُوَانَةٍ فَخَرَجَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ : وَيْحَكَ يَا يَهُودِيُّ ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعَتَ ؟ قَالَ : رَأَيْتُكَ رَجُلًا تُكْثِرُ السَّلَامَ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ فَضْلٌ ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ آخُذَ بِهِ ، فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ : وَيْحَكَ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ السَّلَامَ تَحِيَّةً لِأُمَّتِنَا ، وَأَمَانًا لِأَهْلِ ذِمَّتِنَا " .
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جس سے بھی ملتے اسے سلام کہتے تھے۔ (راوی) کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ کوئی شخص سلام میں ان پر سبقت لے گیا ہو، سوائے ایک یہودی کے، جو ایک بار ایک ستون کے پیچھے چھپ گیا، پھر نکل کر انہیں سلام کیا۔ تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”تجھ پر افسوس اے یہودی! تجھے اس حرکت پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: ”میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بہت سلام کرنے والے آدمی ہیں تو میں نے جان لیا کہ یہ کوئی فضیلت کی بات ہے، اس لیے میں نے چاہا کہ میں بھی اسے اختیار کروں۔“ تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل نے سلام کو ہماری امت کے لیے تحیہ (آپس کی دعا و سلامتی کا کلمہ) بنایا ہے اور ہمارے ذمی لوگوں کے لیے امان بنایا ہے۔“““

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8419
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8798
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 207) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 8/ 129 رقم 7518»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو إسحاق إبراهيم بن فراس المكي لم أعرفه، وفي "الأصل" أزهر بن فراس وهو خطأ.
• بكر بن سهل الدمياطي هو ابن إسماعيل بن نافع ضعيف.
• إدريس بن زياد الألهاني لم أظفر له بترجمة.