شعب الایمان — حدیث نمبر 8373
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکسٹھویں شاخ: اہلِ دین سے قربت، ان سے محبت اور ان میں سلام پھیلانے کا باب۔
الحادي والستون من شعب الإيمان وهو باب في مقاربة أهل الدين وموادتهم ، وإفشاء السلام بينهم
حَدَّثَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ رَحِمَهُ اللَّهُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ يَعِيشَ بْنَ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ مَوْلَى لِلزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " دَبَّ إِلَيْكُمْ دَاءُ الْأُمَمِ مِنْ قِبَلِكُمُ : الْحَسَدُ ، وَالْبَغْضَاءُ ، وَالْبَغْضَاءُ هِيَ الْحَالِقَةُ ، لَا أَقُولُ : تَحْلِقُ الشَّعَرَ ، وَلَكِنَّهَا تَحْلِقُ الدِّينَ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا ، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يُثَبِّتُ ذَلِكَ لَكُمْ ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ " .
تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ يَحْيَى فِي إِقَامَةِ إِسْنَادِهِ .سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری طرف پچھلی امتوں کی بیماری چپکے چپکے بڑھتی چلی آئی ہے: حسد اور بغض، اور بغض مونڈ دینے والی چیز ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ بال مونڈتی ہے، بلکہ وہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک ایمان نہ لے آؤ، اور تم مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو اس (محبت) کو تمہارے لیے پختہ کر دے؟ آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔“
سلیمان تیمی رحمہ اللہ نے یحییٰ رحمہ اللہ سے سند کو درست طور پر بیان کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔
• أبو داود هو سليمان بن داود الطيالسي.
• مولى للزبير أو آل الزبر لا يعرف.