شعب الایمان — حدیث نمبر 8358
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " ؟ قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ ، وَرَجُلٌ زَارَ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ يَزُورُهُ فِي اللَّهِ فِي الْجَنَّةِ ، وَنِسَاؤُكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْوَدُودُ الْعَؤُودُ عَلَى زَوْجِهَا ، الَّتِي إِذَا غَضِبَ جَاءَتْ حَتَّى تَضَعَ يَدَهَا فِي يَدِهِ ، ثُمَّ تَقُولُ : لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى "سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے مردوں میں سے جنتیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نبی جنت میں ہوگا، صدیق جنت میں ہوگا، شہید جنت میں ہوگا، (بچپن میں فوت ہونے والا) نومولود جنت میں ہوگا، اور وہ آدمی جو شہر کے کسی کنارے میں رہنے والے اپنے بھائی سے اللہ کی خاطر ملنے جائے، وہ جنت میں ہوگا۔ اور تمہاری عورتوں میں سے جنتی وہ ہے جو بہت محبت کرنے والی اور بار بار شوہر کی طرف لوٹ آنے والی ہو، کہ جب شوہر ناراض ہو تو وہ اس کے پاس آئے، یہاں تک کہ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں رکھ دے، پھر کہے: ’جب تک آپ راضی نہ ہو جائیں میں نیند کا مزہ نہیں چکھوں گی۔‘“
• أبوهاشم الرماني هو يحيى بن دينار الواسطي.