شعب الایمان — حدیث نمبر 8338

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔

الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين

حدیث نمبر: 8338
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ ابْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا رِيَاحُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ مُجْتَمِعُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ طَلَعَ شَابٌّ مِنَ الثَّنِيَّةِ ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ بِأَبْصَارِنَا ، قُلْنَا : لَوْ كَانَ هَذَا الشَّابُّ جَعَلَ شَبَابَهُ وَنَشَاطَهُ وَقُوَّتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَالَتَنَا فَقَالَ : " وَمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ قُتِلَ ؟ مَنْ سَعَى عَلَى وَالِدَيْهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ سَعَى عَلَى عِيَالِهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ سَعَى عَلَى نَفْسِهِ لِيَعُفَّهَا فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ " ، قَالَ : وَأُرَاهُ قَالَ : " عَلَى وَالِدَيْهِ يُغْنِيهُمَا ، وَعَلَى عِيَالِهِ يُغْنِيهِمْ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ثنیہ (گھاٹی) کی طرف سے ایک نوجوان نمودار ہوا۔ جب ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو ہم نے کہا: ”کاش! اس نوجوان نے اپنی جوانی، چستی اور قوت اللہ کی راہ میں لگائی ہوتی۔“ نبی کریم ﷺ نے ہماری بات سن لی اور فرمایا: ”کیا اللہ کی راہ میں صرف وہی ہے جو قتل کر دیا جائے؟ جو شخص اپنے والدین کے لیے کوشش کرے وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور جو اپنے بال بچوں کے لیے کوشش کرے وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، اور جو اپنے آپ کو (حرام سے) بچانے کے لیے کوشش کرے وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”اپنے والدین کے لیے (کوشش کرے) کہ انہیں بے نیاز کر دے، اور اپنے بال بچوں کے لیے (کوشش کرے) کہ انہیں بے نیاز کر دے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الستون من شعب الايمان وهو باب في حقوق الاولاد والاهلين / حدیث: 8338
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8711
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 159) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 9/ 25»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• رياح بن عمرو القيسي أبوالمعاصر البصري، قال أبو داود السجستاني: كان رجل سوء من الزنادقة، قال الذهبي: هو من زهاد المبتدعة بالكوفة، وقال أبو زرعة صدوق. راجع "الإكمال" (٤/ ١٤)، "الجرح والتعديل" (٣/ ٥١١)، "الميزان" (٢/ ٦١ - ٦٢)، "اللسان" (٢/ ٤٦٩)، "سؤالات الآجري أبا داود" (ص ٣٢١، ٣٢٦)، "المغني في الضعفاء" (١/ ٢٣٤).
• أيوب هو السختياني.
• محمد هو ابن سيرين، تقدما.