شعب الایمان — حدیث نمبر 832

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 832
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، حَدَّثَنَا الْمُؤَمَّلُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ ، مِنْ أَهْلِ الشَّامِ قَالَ : قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : " مَا لِي لَا أَرَى حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ تَظْهَرُ عَلَيْكُمْ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ أَنَّ دُبَّ الْغَابَةِ ، وَجَدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ لَظَهَرَ عَلَيْهِ حَلَاوَتُهُ مَا خَافَ عَبْدٌ عَلَى إِيمَانِهِ إِلَّا مُنِحَهُ ، وَمَا أَمِنَ عَبْدٌ عَلَى إِيمَانِهِ إِلَّا سُلِبَهُ " .
ترجمہ

ایک شامی شیخ بیان کرتے ہیں (محمد بن عجلان رحمہ اللہ ان سے روایت کرتے ہیں) کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے کیا ہوا ہے کہ میں ایمان کی مٹھاس تم پر ظاہر ہوتی نہیں دیکھتا؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر جنگل کا ریچھ بھی ایمان کا ذائقہ پا لے تو اس پر اس کی مٹھاس ظاہر ہو جائے۔ جو بندہ اپنے ایمان کے بارے میں خوف رکھتا ہے اسے ایمان عطا کر دیا جاتا ہے، اور جو بندہ اپنے ایمان کے بارے میں بے خوف ہو جاتا ہے اس سے وہ چھین لیا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 832
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 858
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه مجهول
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مجهول (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 259) . »