شعب الایمان — حدیث نمبر 8317
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
حدیث نمبر: 8317
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَسْلَمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُشَّانَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ ، فَأَطْعَمَهُنَّ وَسَقَاهُنَّ وَكَسَاهُنَّ كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان (کی پرورش) پر صبر کرے، انہیں کھلائے، پلائے اور پہنائے تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے آڑ بن جائیں گی۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عشانة هو حي بن يؤمن المصري، المعافري.
• أبو عشانة هو حي بن يؤمن المصري، المعافري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3669 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´باپ کو اپنے بچوں خاص کر بیٹیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہئے۔`
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " جس کے پاس تین لڑکیاں ہوں، اور وہ ان کے ہونے پر صبر کرے، ان کو اپنی کمائی سے کھلائے پلائے اور پہنائے، تو وہ اس شخص کے لیے قیامت کے دن جہنم سے آڑ ہوں گی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3669]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
بہنوں یا دوسری رشتے دار بچیوں کی پرورش کا بھی یہی ثواب ہے۔
فوائد و مسائل:
بہنوں یا دوسری رشتے دار بچیوں کی پرورش کا بھی یہی ثواب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3669 سے ماخوذ ہے۔